24 فروری 2015 - 09:42
الدھیشہ کمیپ پر صیہونیوں کی یلغار، ایک فلسطینی شہید + تصاویر

صیہونی فوجیوں نے جنوب مشرقی بیت لحم ميں واقع الدھیشہ کیمپ پرحملہ کرکے ایک فلسطینی جوان کو شہید کردیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق انیس سالہ فلسطینی نوجوان جہاد شحادہ الجعفری جو الدھیشہ کیمپ پر صیہونی فوجیوں کی گولیاں کا نشانہ بن کرزخمی ہوگیا تھا، یمامہ اسپتال پہنچنے کے بعد شہید ہوگیا-

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ الدھیشہ کیمپ پر صیہونی فوجیوں کے حملے کے بعد شدید جھڑپيں شروع ہوگئيں جس کے بعد صیہونی فوجیوں نے گولہ باری شروع کردی جس میں شحادہ الجعفری زخمی ہوگیا اور کچھ ہی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا- گزشت سال موسم گرما ميں غزہ پٹی پر صیہونی فوجیوں کے پچاس روزہ حملوں اور غرب اردن اور انیس سو اڑاتالیس کے مقبوضہ علاقوں کے فلسطینیوں کی غزہ کے عوام کی حمایت کے بعد صیہونی حکومت کی تشدد آمیز کاروائیاں تیز ہوگئيں ہیں-

.......

/169